ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : مدرسے کے استاذ نے سڑک پر ملے ہوئے 2.43 لاکھ روپے اصل مالک کو واپس لوٹائے 

بنٹوال : مدرسے کے استاذ نے سڑک پر ملے ہوئے 2.43 لاکھ روپے اصل مالک کو واپس لوٹائے 

Thu, 30 May 2024 18:02:14    S.O. News Service

بنٹوال ، 30 / مئی (ایس او نیوز) مدرسہ میں درس تدریس کرنے والے ایک استاذ نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنٹوال تعلقہ کے کیلگینا پیٹے میں سڑک پر ملے ہوئے  لفافے میں موجود 2.43 لاکھ روپے اصل مالک کو لوٹا دئے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ مناظرالاسلام مدرسہ میں کے مدرس عبدالمجید فیضی کو سڑک پار کرتے وقت ایک لفافہ پڑا ہوا ملا جسے کھول کر دیکھنے سے پتہ چلا کہ اس میں بڑی رقم موجود ہے ۔ انہوں نے اپنے مدرسہ کے منتظمین کو اس بات سے آگاہ کیا ۔ منتظمین نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ لفافے میں موجود رقم کا مالک سریپتی سری کانت بھٹ نامی مقامی شخص ہے اور اطلاع ملنے پر سریپتی بھٹ نے مذکورہ مدرسے میں آ کر اپنی رقم واپس حاصل کی اور مدرسے کے استاذ کی ایمانداری ستائش کرتے ہوئے منتظمیں کا شکریہ ادا کیا ۔ 


Share: